خانہ کعبہ کی خوبصورتی کے ایمان پرور مناظر سامنے آ گئے
مسجد الحرام کے فوٹوگرافر کی لی گئی تصاویر میں خانہ کعبہ کے پردے کو ہٹانے، دوبارہ لٹکانے، اور غسل کعبہ کے لیے اللہ کے پاکیزہ گھر کو کھولنے کے مناظر شامل ہیں
محمد عرفان بدھ 1 ستمبر 2021 06:45
(جاری ہے)
القربی نے بتایا کہ میں خانہ کعبہ شریف کو غسل دینے کے عمل میں تصاویرکا ا نچارج تھا۔ یہی وجہ ہے کہ میں خا نہ کعبہ کے دروازے کے سامنے پہلی منزل پرصحن کعبہ کی بالکو نیوں پر تعینات تھا۔
تاکہ کعبہ شریف کو غسل دینے کے موقعے پر شہزادہ خالد الفیصل اور صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کے صدرڈاکٹر الشیخ عبدالرحما ن السدیس کی مقدس مقام میں آمدو رفت کی فلم بندی اورعکس بندی کرسکوں۔ غسل کعبہ کی تصاویر لینے کے عمل سے قبل ا نتظار کے وقفے میں غلاف کعبہ کو ہٹا نے کا منظر فلم بند کیا گیا تاکہ خا نہ کعبہ کے دروازے کو کھولا اور ا ندرسے اسے دھویا جا سکے۔ یہ ساری کیفیات میرے لیے ایک بہترین موقع تھا اور میں نے اس موقعے سے فائدہ اٹھا کرمقدس مقام کے جمالیات کو اپنے کیمرے میں محفوظ کیا۔القربی نے عظیم مسجد کی راہداریوں کے درمیا ن تصویروں کی تفصیلات بیان کیں۔ اس کے کیمرے کے لینز نے جمالیات کعبہ، کعبہ کے دروازے اور اس کے پردوں کے مناظر اپنے کیمرے میں محفوظ کیے۔ کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہو نے والے مناظر میں خانہ کعبہ کے فن تعمیر کے جلوے، منقش اور مزی آیات قرآنی کے ایما ن پرور مناظر زائرین اور معتمرین کی دلچسپی کے دیگر مناظر بھی شامل ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے خدا کے مقدس گھر کی خدمت میں کام کر ے کی بڑی برکت حاصل ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ، مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 42 لاکھ سے زیادہ زائرین کی آمد
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.