جوکووچ ، الیگزینڈر زویرو اور ڈینس شاپووالو نے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے رائونڈ میں کیلئے کوالیفائی کرلی

جمعہ 3 ستمبر 2021 13:22

جوکووچ ، الیگزینڈر زویرو اور ڈینس شاپووالو نے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ..
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2021ء) سربیا کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار ، عالمی نمبر ایک اور میگا ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ نوویک جوکووچ ، جرمنی کے ٹینس سٹار الیگزینڈر زویرو اور کینیڈا کے ڈینس شاپووالو نے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے رائونڈ میں کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں سربین سٹار نوویک جوکووچ نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہالینڈ کے حریف کھلاڑی ٹیلن گرییکسپور کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6، 3-6 اور 2-6 سے ہرا کر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

جرمنی کے ٹینس سٹار الیگزینڈر زویرو نے بھی دوسرا مرحلہ عبور کر لیا ، انہوں نے ہسپانوی حریف کھلاڑی البرٹ راموس کو سیدھے سیٹس میں 1-6، 0-6 اور 3-6 سے ہرا کر تیسر ارائونڈ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ ایک اور میچ میں کینیڈین ٹینس کھلاڑی دینس شاپووالو نے سپین کے حریف کھلاڑی رابرٹو کاربالس بیناکو ٹائی بریک پر 6-7(7-9)، 3-6 اور 0-6 سے ہرا کر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

متعلقہ عنوان :