بابر اعظم ،ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کے قریب

قومی کپتان زیادہ ٹی ٹونٹی نصف سنچریاں بنانیکا ریکارڈ اپنے نام کرنے سے صرف 3 ففٹیز دور ، کوہلی 109 اننگز میں 37 نصف سنچریوں کیساتھ اول، بابر 107 اننگز میں 34 ففٹیز کیساتھ دوسرے نمبر پر موجود

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 30 اپریل 2024 10:23

بابر اعظم ،ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کے قریب
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 30 اپریل 2024ء ) پاکستان کے وائٹ بال کے کپتان بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور شاندار کارنامہ انجام دینے کے قریب ہیں۔ بابر اعظم T20I کرکٹ کی تاریخ میں کسی بلے باز کی طرف سے سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے کا ریکارڈ بنانے سے صرف تین نصف سنچریاں دور ہیں۔ اس وقت ویرات کوہلی 109 اننگز میں 37 نصف سنچریوں کے ساتھ سرفہرست ہیں جب کہ 29 سالہ نوجوان بیٹر مختصر فارمیٹ میں 107 اننگز میں 34 نصف سنچریوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی T20I سیریز کی تکمیل کے بعد جس کا نتیجہ (2-2) ڈرا ہو گیا، مینز ان گرینز کی اگلی سیریز آئرلینڈ کے خلاف تین میچوں کی ایک سنسنی خیز T20I سیریز ہوگی، جو 10 سے 14 مئی 2024ء تک ڈبلن میں شیڈول ہے۔ آئرلینڈ سیریز کے بعد پاکستان کا شیڈول ہائی اسٹیک میچوں سے بھرا ہوا ہے۔ وہ انگلینڈ کے دورے پر جائیں گے جہاں وہ 22 سے 30 مئی 2024 تک چار میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز میں آمنے سامنے ہوں گے۔ انگلینڈ میں اپنی ٹی ٹونٹی سیریز کے بعد پاکستان جون میں شیڈول T20 ورلڈ کپ 2024ء میں شرکت کے لیے سیدھا امریکہ جائے گا۔