منال کا شادی کے بعد انسٹا پر نام تبدیل ہوگیا

ہفتہ 11 ستمبر 2021 15:24

منال کا شادی کے بعد انسٹا پر نام تبدیل ہوگیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2021ء) اداکار احسن محسن کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونیوالی خوبرو اداکارہ منال خان نے شادی کے فورابعد اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا نام تبدیل کردیا۔

(جاری ہے)

نئی نویلی دٴْلہن منال خان نے انسٹاگرام پر اپنے اکاؤنٹ کا نام ’منال خان‘ سے تبدیل کرکے ’منال احسن‘ کردیا ہے۔منال خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے نام تبدیل کرنے کی خبر تیزی سے سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر شیئر کی جارہی ہے جہاں صارفین شوبز انڈسٹری کی اس نئی جوڑی کو مبارکباد دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :