اب آپ باضابطہ طور پر ہمیشہ کیلئے میرے ہو‘شادی کے بعد منال شوہر کو مخاطب کرتے ہوئے پہلی پوسٹ

ہفتہ 11 ستمبر 2021 15:35

اب آپ باضابطہ طور پر ہمیشہ کیلئے میرے ہو‘شادی کے بعد منال شوہر کو ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2021ء) اداکار احسن محسن کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی خوبرو اداکارہ منال خان نے شادی کے بعد پہلی پوسٹ انسٹاگرام پر شیئر کردی۔منال خان نے انسٹاگرام پر اپنی بارات کی خوبصورت تصویر شیئر کی جس میں وہ سٴْرخ رنگ کے عروسی لباس میں ملبوس ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں اپنے شوہر احسن محسن سے مخاطب ہوکر لکھا کہ ’اب آپ باضابطہ طور پر ہمیشہ کیلئے میرے ہو۔‘ اٴْنہوں نے مزید لکھا کہ ’مسٹر اینڈ مسز احسن اکرام۔‘منال خان کی پوسٹ پر صنم بلوچ، ایمن خان، مایا علی، صبور علی، سعدیہ غفار سمیت کئی شوبز ستاروں کی جانب سے اٴْنہیں شادی کی مبارکباد دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :