سابق وفاقی وزیرڈاکٹر عبدالمالک جیسی شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں ،محسن داوڑ

مرحوم کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء صدیوں پرنہیں ہوسکے گا،رکن قومی اسمبلی

اتوار 12 ستمبر 2021 20:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2021ء) رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے کہا ہے کہ سابق وفاقی وزیرڈاکٹر عبدالمالک کاسی جیسی شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں مرحوم کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء صدیوں پرنہیں ہوسکے گا۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو کوئٹہ میں سابق وفاقی وزیرڈاکٹر عبدالمالک کاسی کے اہل خانہ سے تعزیت کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سابق وفاقی وزیرڈاکٹر عبدالمالک کاسی نے ساری زندگی غریب عوام کی بے لوث خدمت کی انکی صحت اور سیاست کے شعبے میں خدمات ناقابل فراموش نہیں جنہیں ہمیشہ سنہرے حروف میں یادرکھا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالمالک کاسی جیسی شخصیات صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں مرحوم کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں پر نہیں ہوسکے گا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جواررحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبرجمیل عطا فرمائے۔