چھٹاآل خیبر پختونخواجو جیسوچمپئن شپ آج 17ستمبر سے پشاورمیں منعقد ہوگی،تحسین اللہ

Amjad Ali khan امجد علی خان جمعہ 17 ستمبر 2021 13:10

چھٹاآل خیبر پختونخواجو جیسوچمپئن شپ آج 17ستمبر سے پشاورمیں منعقد ہوگی،تحسین ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 ستمبر2021ء) خیبر پختونخواجو جیٹسوایسوسی ایشن کے زیر اہتمام چھٹاآل خیبر پختونخواجوجیٹسوچمپئن شپ آج17ستمبر سے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں کھیلی جائے گی،جسکے لئے ایسوسی ایشن نے تیاریاںمکمل کرلی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے صوبائی جوجیٹسوایسوسی ایشن کے سیکرٹری تحسین اللہ نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ حیات آبادسپورٹس کمپلیکس پشاور میں کھیلی جانیوالی دو روزہ آل خیبر پختونخواچمپئن شپ آج17ستمبر کو شروع ہوگی،18ستمبر تک جاری رہنے والے اس ایونٹ میں پشاور،مردان،ملاکنڈ،ہزارہ،کوہاٹ،بنوں اورڈی آئی خان ڈویژن سمیت ضم اضلاع سے ٹیمیں حصہ لیںگی،انہوںنے کہاکہ اسکے بعد خواتین چمپئن شپ کاانعقاد بھی جلد کیاجائیگا،انہوںنے بتایاکہ اس ایونٹ کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں انشا اللہ کھلاڑیوں کوتمام تر سہولیات مہیاہونگے اور کسی قسم کی مشکلات پیش نہیں آئے گی۔

متعلقہ عنوان :