یہ وہ بلو چستان نہیں ہے جہاں آج کے رہنے والے چیزوں سے واقف نہ ہوں ،وزیر اعلیٰ بلو چستان

اپو زیشن کی ایک قوم پرست جما عت کے چند رئیل اسٹیٹ مافیا کے لوگ بھول جائیں کہ وہ ما ضی کی طرح دو بارہ کر پشن کر سکیں گے ،جام کما ل خان کا ٹوئٹ

جمعہ 17 ستمبر 2021 23:31

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) وزیر اعلیٰ بلو چستان جام کما ل خان نے کہا ہے کہ اپو زیشن کی ایک قوم پرست جما عت کے چند رئیل اسٹیٹ مافیا کے لوگ بھول جائیں کہ وہ ما ضی کی طرح دو بارہ کر پشن کر سکیں گے ۔یہ بات انہوںنے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہی۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ بلو چستان نے کہاکہ اپو زیشن کے اندر ایک قوم پرست جماعت کے چند رئیل اسٹیٹ مافیا کے ارکان یہ بھول جائیں وہ ما ضی کی کرپٹ گور ننس ، تباہی، فج فراڈ کے ماحول کو زندہ کریںگے انہوںنے کہاکہ یہ وہ بلو چستان نہیں ہے کہ جہاں آج کے رہنے والے چیزوں سے واقف نہ ہوں ۔

متعلقہ عنوان :