کویت،کورونا کے ساتھ ایک اور وائرس سے بچاؤ کی ویکسی نیشن کا عمل شروع

ہفتہ 18 ستمبر 2021 14:49

کویت،کورونا کے ساتھ ایک اور وائرس سے بچاؤ کی ویکسی نیشن کا عمل  شروع
کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2021ء) کویت نے کورونا کے ساتھ ایک اور وائرس سے بچاؤ کی ویکسی نیشن شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ کویتی شہریوں اور غیرملکی شہریوں  کو موسمی نزلہ و زکام سے بچانے کے لیے انفلوئنزا اور نیوموکوکل ویکسی نیشن کا عمل اگلے ماہ شروع ہو جائے گا۔کویت کے ذرائع ابلاغ کے مطابق ویکسی نیشن شروع کرنے کا فیصلہ کویت کی وزارت صحت کے جانب سے کیا گیا جس کے لیے انفلوئنزا اور نیوموکوکل ویکسین کی آمد کا انتظار کیا جا رہا ہے ، ویکسین اگلے دو ہفتوں میں آنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جس کے آتے ہی وزارت کی جانب سے رواں سال اکتوبر کے مہینے میں ویکسی نیشن مہم کا آغاز کردیا جائے گا۔

کویت کی وزارت صحت کی جانب سے ابتدائی طور پر اینٹی کورونا وائرس ویکسی نیشن مہم میں شامل چند سائٹس اور مراکز کو موسمی انفلوئنزا اور نمونیا ویکسین دینے کے لیےمختص کرنے پر غور کیا جارہا ہے جس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ان مراکز میں کوئی ہجوم یا لمبی قطاریں نہ ہوں کیوں کہ انفلوئنزا ویکسی نیشن مہم میں شہریوں اور رہائشیوں کی بھرپور شرکت متوقع ہے جوکہ گزشتہ سال بھی دیکھنے میں آئی تھی۔

(جاری ہے)

جس  سے بچاؤ کے لیے وزارت نے مناسب مقدار میں انفلوئنزا اور نمونیا ویکسین منگوانے کے لیے انتظامات کیے ہیں تاکہ  انفلوئنزا اور نیوموکوکل ویکسین لگوانے کے خواہشمند تمام شہریوں اور تارکین وطن رہائشیوں کو بغیر کسی رکاوٹ کے ویکسین کی خوراک  دیئے جانے کو یقینی بنایا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :