نوشکی،بلوچستان عوامی پارٹی کے زیر اہتمام وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی حمایت میں ریلی

پیر 20 ستمبر 2021 15:06

نوشکی،بلوچستان عوامی پارٹی کے زیر اہتمام وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال ..
نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2021ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے زیر اہتمام وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی حمایت میں ریلی ۔

(جاری ہے)

بلوچستان عوامی پارٹی کے سی سی ممبر و سابق صوبائی وزیر حاجی میر غلام دستگیر بادینی کی خصوصی  ہدایت پر  ضلعی قائدین جس میں حاجی میر محمد آصف بادینی، حاجی عطاء اللہ بادینی، میر علم خان مینگل،باپ پارٹی کے ورکرز علاقائی معتبرین نے  ضلعی سکڑیریٹ سے ریلی نکالی، ریلی میں کارکنان کثیر تعداد میں شرکت کی جو جناح روڈ سے ہوتا ہوا آزات جمالدینی چوک پر پہنچا اور اس موقع پر مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سی سی ممبر و ضلعی  جنرل سیکرٹری میر عبدالرحمن لانگو، میر سلیم دوست جمالدینی، ماسٹر عبدالرشید مینگل، میر سمیع اللہ بادینی نے کہا کہ اپوزیشن بلوچستان عوامی پارٹی کے ترقیاتی کاموں اور ترقی پسند سوچ سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے ۔