لودہراں ، 15 سال سے زائد عمر سٹوڈنٹس کو کرونا سے بچاؤ کی ویکسین لازمی لگوائی جائے۔ میاں عبدالرزاق

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 21 ستمبر 2021 11:31

لودہراں ، 15 سال سے زائد عمر سٹوڈنٹس کو کرونا سے بچاؤ کی ویکسین لازمی ..
لودھراں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ ۔ 21 ستمبر2021ء،نمائندہ خصوصی،عرفان اعوان ) گورنمنٹ و پرائیویٹ سکولز سربراہان 15 سال سے زائد عمر کے طلبہ وطالبات کو کرونا سے بچاؤ کی ویکسین لازمی کروائیں۔ سکولز سربراہان اور اساتذہ محکمہ صحت کی کورونا سے بچاؤ کی ویکسی نیشن کرنے والی ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں
۔کوتاہی کی صورت میں سکولز سربراہان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائیگی۔

ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو آفیسر (ایجوکیشن) لودھراں میاں عبدالرزاق نے اپنے بیان میں کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا ایک وبائی مرض ہے جس سے معاشرے کے ہر فرد کو بچانا ضروری ہے۔اس حوالے سے  محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جاکر کورونا سے بچاؤ کی ویکسی نیشن کر رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ یہی ٹیمیں سکولز میں بھی وزٹ کررہی ہیں۔ اس لیے گورنمنٹ اور پرائیویٹ سکولز سربراہ اور اساتذہ پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ان ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں اور 15 سال یا اس سے زائد عمر کے طلبہ وطالبات کو کرونا سے بچاؤ کی ویکسی نیشن لازمی کروائیں۔ اس حوالے سے کوتاہی برتنے اور تعاون نہ کرنے والے سکولز سربراہان کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :