منال خان کی والدہ کو ’مینو‘ کی یاد ستانے لگی

منال خان رواں ماہ کی 10 تاریخ کو اپنے قریبی دوست، سابق اداکار احسن محسن اکرام کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ چکی ہیں

منگل 21 ستمبر 2021 13:13

منال خان کی والدہ کو ’مینو‘ کی یاد ستانے لگی
کراچی (این این آئی۹گزشتہ دنوں پیا گھر سٴْدھارنے والی پاکستانی معروف اداکارہ منال خان کی والدہ کو بیٹی کی یاد ستانے لگی ہے۔منال خان کی والدہ عظمیٰ مبین کی جانب سے سوشل میڈیا اکائونٹ انسٹا گرام پر اپنی نو بیاہتا بیٹی منال خان کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی گئی ہے۔یہ تصویر منال خان کے ولیمے کی تقریب کے دوران بنائی گئی جو ہزاروں تصویروں میں سے ایک خوبصورت تصویر ہے۔

(جاری ہے)

تصویر میں منال خان کی والدہ عظمیٰ مبین محبت اور شفقت سے منال کا ماتھا چوم رہی ہیں جبکہ منال کے چہرے پر خوشی اور اطمینان دیکھا جا سکتا ہے ۔منال خان کی والدہ عظمیٰ مبین کا اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھنا ہے کہ ’میں تمہیں بہت یاد کر رہی ہوں مینو۔واضح رہے کہ منال خان رواں ماہ کی 10 تاریخ کو اپنے قریبی دوست، سابق اداکار احسن محسن اکرام کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :