ذیابیطس (شوگر)کا علاج ممکن ہے بروقت علاج کروا کر مرض پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ڈاکٹر ساجد علی

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم منگل 21 ستمبر 2021 17:31

ذیابیطس (شوگر)کا علاج ممکن ہے بروقت علاج کروا کر مرض پر قابو پایا جا ..
بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 ستمبر2021ء) ذیابطیس (شوگر) ایک مرض ہےجو ایسی صورت میں ہوتا ہےجب آپ کے جسم خون کے گلوکوز کو مناسب طرح سے استعمال نہیں کرتا ہے ہمارا جسم خون میں گلوکوز کو توانائی کے لیے استعمال کرتا ہے جب ہم کوئی ایسی غذا کھاتے ہیں یا پیتے ہیں جس میں کاربوہائیڑریٹ ہو جیسے چپاتی،چاول،ڈبل روٹی،آلو،بسکٹس،مٹھائیاں،مشروبات،تو خون میں گلوکوز کی مقدار بڑھ جاتی ہیں ذیابیطس کے بر وقت علاج نہ کروانے پر مریض کو اندھے پن،دل کا دورہ،یا فالج جیسی علامات کا سامنا کرنا پڑھ سکتا ہے س اس میں حفاظتی تدابیر اور ڈاکٹر کی ہدایات کے مطابق ادویات لی جائیں ان خیالات کا اظہار ڈی ایچ کیو ہسپتال بہاولنگر این سی ڈی کلینک کے انچارج ڈاکٹر ساجد علی نے میڈیا سے خصوصی گفتگو دیتےہوئےکیا انہوں نے ذیابیطس کے مرض پر روشنی ڈالتے ہوۓ کہا کہ شوگر کے مریض سال میں کم از کم ایک بار اپنا HbA1cبلڈ گلو کوز لیول چیک کروائیں یہ ٹیسٹ آپکی ذیابیطس طبی نگہداشت کی ٹیم کو اپنا ہدف مقرر کرنے میں مددیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے شوگر کے مریضوں کو خصوصی پیغام دیتے ہوۓ کہا کہ شوگر کے مریض زیادہ سے زیادہ ورزش کریں تمباکو نوشی بلکل ترک کر دیں اور بھنڈی، ہری مرچ ،کدو، توری، بند گوبھی،کھیرا استعمال کریں شکر،گڑ،شہد ، مٹھائیاں,کولڈڈرنکس استعمال ہرگز نہ کریں سال میں ایک بار مکمل چیک اب ضرور کروائیں ڈاکٹر ساجد علی انتہائی ملنسار انسان ہیں مریضوں کے ساتھ بڑی خوش اسلوبی سے پیش آتے ہیں

متعلقہ عنوان :