گلو بل وارمنگ اور ما حو لیاتی تبدیلی سے ا ثرات سے ہم کیسے اپنے آپ کو کیسے محفوظ رکھ سکتے ہیں ،جام کما ل خان

صوبائی حکومت نے ایسے منصوبے بنائے ہیں جن سے آنے والی نسلوں کو فائدہ پہنچے گا،وزیر اعلیٰ بلو چستان

منگل 21 ستمبر 2021 20:45

گلو بل وارمنگ اور ما حو لیاتی تبدیلی سے ا ثرات سے ہم کیسے اپنے آپ کو ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) وزیر اعلیٰ بلو چستان جام کما ل خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت ناصرف صوبے کی ضروریات کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا رہی ہے بلکہ ایسے منصوبے بنائے ہیں کہ جن سے آنے والی نسلوں کو فائدہ پہنچے گا ۔ یہ بات انہوںنے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ہما را مستقبل ہما رے ماحول پر منحصر ہے ہمیں یہ دیکھنا ہو گا کہ گلو بل وارمنگ اور ما حو لیاتی تبدیلی سے ا ثرات سے ہم کیسے اپنے آپ کو کیسے محفوظ رکھ سکتے ہیں انہوںنے کہاکہ صوبائی حکومت نے کوئٹہ کے ماحول کے تحفظ اور صاف ستھرے صحت مند کوئٹہ کے لئے اقدامات کر تے ہوئے شہر کے قریب واقعہ کرش پلائنٹ سیل کئے ہیں انہوںنے کہاکہ حکومت بلو چستان نے جیلوں میں اصلا حات لا نے کے لئے بھی اقدامات کئے ہیں زیارت سمیت صوبے کے دیگر علا قوں میں سیا حتی مقامات کو بہتر بنا یا جارہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :