ریڈ ٹون نے گیم ریڈ کے زیر اہتمام پاکستان میں آن لائن گیمنگ کمیونٹی کے لئے بڑے ٹورنامنٹ کا آغاز کردیا
منگل 21 ستمبر 2021 22:51
(جاری ہے)
ان ٹورنامنٹس سے پاکستانی نوجوانوں کو مہارت حاصل ہوگی اور وہ بین الاقوامی سطح پر مقابلہ کرسکیں گے۔
اس ٹورنامنٹ کو نوجوانوں پر توجہ مرکوز کرنے والے ایک برانڈ کی جانب سے کو اسپانسر کیا گیا ہے جو چاہتا ہے کہ جنریشن زی کے افراد ایسے طرز زندگی کا انتخاب کریں جس سے انکی ذاتی / پیشہ ورانہ ترقی کی راہیں ہموار ہوں۔ اس موقع پر آر ڈی ایس کی چیف ایگزیکٹو آفیسر، ماہ نور ندیم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، "پاکستان میں ای اسپورٹس انڈسٹری غیرمعمولی طور پر پھیل رہی ہے اور اسکے آگے بڑھنے کے بھرپور مواقع موجود ہیں۔ گیم ریڈ کے ساتھ ہم ایک ایسا ایکو سسٹم تخلیق کررہے ہیں جس سے ملکی و بین الاقوامی سطح پر ای اسپورٹس انڈسٹری کو آگے بڑھنے میں مدد ملے گی۔ ہم براڈ کاسٹنگ، مرچنڈائزنگ، کاسٹنگ وغیرہ میں متعدد اقسام کی سروسز بھی متعارف کروا رہے ہیں جس سے ای اسپورٹس منظرنامہ اور کمیونٹی آگے بڑھ سکے گی۔" گیم ریڈ ملک میں ای اسپورٹس / گیم سے متعلق متعدد آفرز سامنے لائے گا اور مینا ریجن میں اس انڈسٹری کے مزید پھیلاؤ کے لئے بھی کوشاں ہے۔ یہ اشتراک دونوں طرح کے پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے اداروں میں ای اسپورٹس کے پھیلائو میں اہم کردار ادا کرے گا ، یہ ادارے ملی نیئل اور جنریشن زی کے لئے انٹیگریشنز، ٹورنامنٹس، مرچنڈائز، ٹریننگ کی سہولیات، مہارتوں میں اضافے اور گیمیفکیشن کی شکل میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں۔ گیم ریڈ پہلے مرحلے کے طور پر بین الاقوامی اور مقامی اسپانسرز کے اشتراک سے بین الاقوامی ٹورنامنٹس کے انعقاد کا منصوبہ رکھتا ہے جس کی بدولت عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ریسکیو سروس نے انٹرنیشنل فائر فائٹرز ڈے منایا ،صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے فائر فائٹرز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا
-
اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے فائر فائٹرز پاکستانی قوم کے ہیروہیں،خواجہ سلمان رفیق
-
کے الیکٹرک نے بنیادی ٹیرف میں 3.8 روپے فی یونٹ اضافے کا مطالبہ کردیا
-
روات پولیس نے شہری کو قتل کرنے کے مقدمہ میں نامزد دو ملزمان کو گرفتار کر لیا
-
ڈیرہ اسماعیل خان،بیوی کے رقم دینے سے انکار پر شوہر کا بیوی پر بہیمانہ تشدد، بیوی کا حمل ضایع ہوگیا
-
ملک بھر میں ہفتہ کو فائر فائٹرز کا عالمی دن منایا گیا
-
سندھ میں ٹرانسپورٹ کا شعبہ جدید آٹومیٹڈ سسٹم سے منسلک کررہے ہیں ،وزیرٹرانسپورٹ سندھ
-
پیپلزبس سروس کیلئے اسمارٹ کارڈ کے ذریعے کرایہ وصولی کا آغاز،وزیر اعلی نے آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
مریم نواز فری وائی فائی سروس 50 سے بڑھا کر 100 پوائنٹس پرایکٹو کر دی گئی
-
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ماہ اپریل میں کل 809 کیسز نمٹائے
-
مردان، تھانہ رستم پولیس نے اندھے قتل کے ملزمان کو گرفتار کرلیا
-
افزائش مویشیاں کے شعبے کا سب سے بڑا چیلنج نصاب تعلیم کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے، احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.