چین ،ہوائی اڈے پر جدید جراثیم کش روبوٹس خدمات کی فراہمی پر مامور

بدھ 22 ستمبر 2021 11:53

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2021ء) چین کے  مشرقی صوبہ انہوئی کے شہر ہیفے کے  ہوائی اڈے پر جدید  جراثیم کش روبوٹس خدمت  پر مامور کئے گئے  ہیں۔

(جاری ہے)

چینی خبر رساں ادارے  نے ٹیکنالوجی انوویشن کمپنی  کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہوائی اڈے پر جراثیم  کش  روبوٹس کھلی  ہوا اور کشادہ جگہوں پر  خود مختاری کے ساتھ  ایٹمائزڈ ہائیڈروجن پرآکسائیڈ جراثیم کش اسپرے کرتے ہیں۔ ایک بار سرگرم ہونے کے بعد روبوٹس خود مختاری سے کام کر سکتے ہیں۔ ان روبوٹس کو کینڈل جراثیم کش روبوٹ کہا جاتا ہے۔ٹیکنالوجی انوویشن کمپنی کا کہنا  ہے کہ  کورونا وائرس کے پیش نظر چین کے تمام ہوائی اڈوں  پرجدید    جراثیم کش روبوٹس خدمت میں معمور کئے جا ئیں  گے۔