سکھر میں 6روزہ انسداد پولیو مہم جاری ، مقررہ کردہ حدف کا 90 فیصد مکمل

جمعرات 23 ستمبر 2021 12:20

سکھر  میں 6روزہ انسداد پولیو مہم جاری ، مقررہ کردہ حدف کا 90 فیصد مکمل
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2021ء) ملک بھرکی طرح سکھر میں بھی 6 روزہ انسداد پولیو مہم جاری ہے، چوتھے روز بھی مقررہ ٹیموں نے گھر گھر جاکر بچوں کو قطرے پلانے کا سلسلہ جاری رکھا۔ مقررہ کردہ حدف کا 90 فیصد کام مکمل کرلیا گیاہے۔جمعرات کے روزڈی ایچ او سکھر ڈاکٹر جمیل احمد مہر نے میڈیا کو بتایا کہ مہم  کے دوران اب تک مقررہ کردہ ٹارگٹ کا 90 فیصد کام مکمل کرلیا گیاہے اور یہ شہریوں کے تعاون کے ذریعے ہی ممکن ہوسکا ہے، اگر شہری تعاون نہ کرتے تو یہ شاید۔

ممکن نہ ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز صوفی شاعر حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس مبارک کے موقع پر تعطیل کے باوجود ہماری ٹیموں نے اپنا کام جاری رکھا۔انہوں نے کہا کہ ساڑھے تین لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر ہے،ٹیمیں ہدف کے حصول کے لیے سرگرم ہیں اور انشاء اللہ آج مقررہ حدف حاصل کرلیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ڈی ایچ او سکھر ڈاکٹر جمیل احمد مہر کے مطابق پولیو مہم پیرسے شروع ہوئی تھی جو 26 ستمبر تک جاری رہے گی۔

مہم میں چار دن بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے جبکہ دو دن کیچ اپ ڈے کے ہونگے جن میں چار دن کے دوران رہ جانے والے بچوں کو بھی قطرے پلائے جائیں گے۔ ہماری ٹیمیں نہ صرف گھر گھر جاکر بچوں کو قطرے پلارہی ہیں بلکہ ہم نے فکسڈ پوائنٹس جن میں بس اڈے ،بس اسٹاپز اور ریلوے اسٹیشنز وغیرہ شامل ہیں وہاں پر بھی ٹیمیں مقرر کی ہوئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :