اب اگر شادی میں بن بلائے شرکت کے معاملے پر بات کی تو ثبوت سامنے لے آئوں گا،اداکار یاسر حسین کی اداکارہ نوشین شاہ کو تنبیہ

جمعرات 23 ستمبر 2021 14:33

اب اگر شادی میں بن بلائے شرکت کے معاملے پر بات کی تو ثبوت سامنے لے آئوں ..
․کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) پاکستان انڈسٹری کے دو نامور نام، یاسر حسین اور نوشین شاہ کئی ماہ سے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کر رہے ہیں اور یہ سلسلہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا۔ایک بار پھر یاسر حسین نے اداکارہ نوشین شاہ کو تنبیہ کی ہے کہ اب اگر انہوں نے پھر سے ان کی شادی میں بن بلائے شرکت کے معاملے پر بات کی تو وہ اداکارہ کے خلاف ثبوت سامنے لے آئیں گے۔

یاسر حسین شاہ نے انسٹاگرام اسٹوریز میں نوشین شاہ کے انٹرویو کی خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی شادی کو دو سال ہوچکے مگر خاتون ابھی تک اسی معاملے پر لٹکی ہوئی ہیں، 2019 میں بھی انہوں نے زبردستی دعوت حاصل کرکے شادی میں شرکت کی اور مہمانوں سمیت ان کے اہل خانہ کو بھی تنگ کیا اور آج دو سال بعد بھی اسی چیز کو کیش کر رہی ہیں ،آخر میں یاسر حسین نے نوشین شاہ سے سوال کیا کہ آخر انہیں ان کی شادی سے کیا مسئلہ ہے جو دو سال سے ختم ہی نہیں ہو رہا ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ نوشین شاہ نے چند دن قبل کسی شو پر پوچھے گئے سوال پر طنزیہ انداز میں جواب دیا تھا کہ وہ مشہور شخصیات کی شادیوں میں بن بلائے شرکت کرتی ہیں۔ان کی بات کا اشارہ یاسر حسین کی جانب تھا مگر انہوں نے اداکار کا نام نہیں لیا تھا۔ساتھ ہی نوشین شاہ نے دعوی کیا تھا کہ وہ واحد خاتون نہیں ہیں جن کے اوپر اداکار نے الزام لگایا ہے۔اس سے قبل فروری میں یاسر حسین نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ نوشین شاہ ان کی شادی میں بن بلائے آگئی تھیں اور وہاں پر انہوں نے مہمانوں کو بھی تنگ کیا تھا۔جس پر کئی عرصے تک دونوں اداکاروں میں سخت جملوں کا تبادلہ ہوتا رہا، اور سوشل میڈیا صارفین بھی اس پر اپنی آرا دیتے نظر آئے۔

متعلقہ عنوان :