لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کا ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ

ہفتہ 25 ستمبر 2021 23:05

لاہور۔25ستمبر  (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 ستمبر2021ء) :لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن  نے ٹیکس ریٹرن  جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

لاہور ٹیکس بار کے صدر جمیل بیگ، نائب صدر حسیب اللہ خان اور دیگر سینئر وکلا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع  کا مطالبہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ   ایف بی آر کا سسٹم ہیک ہونے کے باعث ایک ہفتہ انکم ٹیکس ریٹرن جمع نہیں ہوسکے، ٹیکس ریٹرن بروقت جمع نہ ہونے سے قومی خزانے کا نقصان ہوگا۔


متعلقہ عنوان :