تحریک انصاف سپورٹس فٹ بال ٹورنامنٹ ایچ ایس سی بلیک نے اپنے نام کرلیا

پیر 27 ستمبر 2021 22:05

تحریک انصاف سپورٹس فٹ بال ٹورنامنٹ ایچ ایس سی بلیک نے اپنے نام کرلیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) تحریک انصاف سپورٹس ایند کلچرل کمیٹی ضلع پشاورکے زیراہتمام حیات آباد سپورٹس کمپلیکس پشاورمیںکھیلاگیا فٹ بال ٹورنامنٹ حیات آباد سپورٹس کلب بلیک ٹیم نے ایک شاندارمقابلے کے بعداپنے نام کرلیافائنل میچ کے موقع پرریجنل کوآرڈنیٹرسپورٹس ونگ توحیدالحسن چیف گیسٹ تھے جبکہ اس موقع پرچیف آرگنائزر مس عینی خان، انچارچ کلیم اللہ سیکرٹری آرگنائزنگ کمیٹی محمدحسین،جائنٹ سیکرٹری عمران ،انفارمیشن سیکرٹری مس وجہیہ بھی موجود تھے۔

فائنل میچ ایچ ایس سی بلیک وبلیوکے مابین کھیلاگیاجوکہ ایچ ایس سی بلیک کے ایک شاندارمقابلے کے بعددوصٖفرسے جیت لیا،پہلاہاف ایک ایک دگول سے برابررہاتاہم دوسرے ہاف میں ایچ ایس سی بلیک نے وقارکے عمدہ گول پربرتری حاصل کی جوکہ مقررہ وقت تک برقراررہی ۔

(جاری ہے)

یحیی کوعمدہ گول کیپنگ پرپلیئرآف دی ایونٹ قراردیاگیا یوتھ کیٹگیر ی کافائنل بلیو نے اپنے نام کیاجبکہ حسین کوبیسٹ پلیئر قراردیاگیااورایاب بیسٹ گول کیپررہے بعدازاں مہمان خصوصی توحید الرحمن نے فاتح ٹیموں میں ٹرافیاں ،میڈلز تقسیم کئے ۔

اپنے خطاب میںانہوں نے کہاکہ کھلاڑیوں کوااپنے کھیل مین نکھارپیداکرنے کے لیے مزید سخت محنت کرنی چاہیے اوران کافوکس اولمپک گیمز ہونے چاہیے ہماری حکومت کھیل وکھلاڑی کی ترقی وترویج کے لیے مخلصانہ کاوشیں کررہی ہیں۔