Live Updates

وزیرِ اعظم عمران خان کی کوئی آف شور کمپنی نہیں،شہباز گِل

وزیرِ اعظم عمران خان نہ آف شور کمپنی جیسے کام کرتے ہیں اور نہ ایسے کام کرنے والوں کو چھوڑتے ہیں، معاون خصوصی

اتوار 3 اکتوبر 2021 17:30

وزیرِ اعظم عمران خان کی کوئی آف شور کمپنی نہیں،شہباز گِل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2021ء) وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی کوئی آف شور کمپنی نہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نہ آف شور کمپنی جیسے کام کرتے ہیں اور نہ ایسے کام کرنے والوں کو چھوڑتے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط نے کہا کہ کوئی وزیر یا پی ٹی آئی والا ایسا کام کرے گا تو وہ جوابدہ ہے۔انہوںنے کہاکہ بیرونِ ملک کمپنی رجسٹر کرانے والے کا تعلق عمران خان سے جوڑنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ زمان پارک میں 2 گھروں کا ایک جیسا ایڈریس ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :