سینیٹر رحمان ملک کاڈاکٹر عبد القدیر خان کی وفات پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار

ڈاکٹر عبد القدیر خان کی پاکستان کے لئے دفاعی، علمی اور رفاہی خدمات ہمیشہ کے لئے یاد رکھی جائیں گی، رحمان ملک

اتوار 10 اکتوبر 2021 13:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2021ء) سابق وزیرداخلہ سینیٹر رحمان ملک نے محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان کی وفات پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں رحمن ملک نے کہاکہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان کی وفات پر دلی دکھ و افسوس ہوا، اللہ تعالیٰ مرحوم ڈاکٹر عبد القدیر خان کی درجات بلند فرمائے۔ رحمن ملک نے کہاکہ ڈاکٹر عبد القدیر خان نے دن رات محنت کرکے پاکستان کی دفاع کو ناقبل تسخیر بنایا۔ انہوںنے کہاکہ ڈاکٹر عبد القدیر خان کی پاکستان کے لئے دفاعی، علمی اور رفاہی خدمات ہمیشہ کے لئے یاد رکھی جائیں گی،ڈاکٹر عبد القدیر خان محسن پاکستان اور محسن قوم ہیں۔