اقرا عزیز کی بیٹے اور میک اپ آرٹسٹ وقار حسین کے ہمراہ نئی تصویریں وائرل

جمعرات 14 اکتوبر 2021 21:49

اقرا عزیز کی بیٹے اور میک اپ آرٹسٹ وقار حسین کے ہمراہ نئی تصویریں وائرل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2021ء) پاکستان کی معروف اداکارہ اقرا عزیز کی معروف میک اپ آرٹسٹ و اداکار وقار حسین اور بیٹے کبیر حسین کے ساتھ نئی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔وقار حسین نے اقرا عزیز اور ان کے بیٹے کبیر حسین کے ساتھ ملاقات کی تصویریں اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ انسٹا گرام پر شیئر کی ہیں۔

(جاری ہے)

اقرا عزیز کی اِن نئی تصویروں میں دونوں فنکاروں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے ۔

وقار حسین نے اقراء عزیز کو اپنی بیٹی قرار دیتے ہوئے انہیں اور کبیر حسین کو ڈھیر ساری دعائیں بھی دی ہیں۔وقار حسین کا اقرا عزیز سے متعلق اپنی پوسٹ کے کیپشن میں کہنا ہے کہ اقراء عزیز ان کیلئے بہت سپیشل اور ان کے دل کے بہت قریب ہیں، اب وہ ما شا اللہ سے ماں بھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :