ہمارے لئے دین کا علم زیادہ ضروری ہے، صنم چوہدری

اگر ہم نے دینی تعلیم پر توجہ نہ دی تو ہم خود اپنے ہاتھوں سے اپنے بچوں کی آخرت خراب کرنے کے ذمہ دار ہوں گے، سابق اداکارہ

جمعرات 14 اکتوبر 2021 21:49

ہمارے لئے دین کا علم زیادہ ضروری ہے، صنم چوہدری
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2021ء) سابق اداکارہ صنم چوہدری نے کہا ہے کہ ہمارے لیے دنیاوی علم سے زیادہ دین کا علم حاصل کرنا زیادہ ضروری ہے تاکہ ہم اپنی اولاد کی اچھی پرورش کرسکیں۔انسٹاگرام پر صنم چوہدری نے اپنے مداحوں کے لیے معنی خیز اسٹوریز شیئر کیں جن میں انہوں نے کہا کہ ہم جتنا زیادہ پڑھ لکھ جاتے ہیں، ہمارے اندر تکبر بھی زیادہ آجاتا ہے اور غرور کرنا شیطان کا کام ہے۔

(جاری ہے)

صنم چوہدری نے کہا کہ اسی لیے ہمارے لیے دین کا علم حاصل کرنا زیادہ ضروری ہے تاکہ ہم وہ علم اپنی اولاد میں منتقل کرسکیں۔سابق اداکارہ نے کہا کہ اگر ہم نے دینی تعلیم پر توجہ نہ دی تو ہم خود اپنے ہاتھوں سے اپنے بچوں کی آخرت خراب کرنے کے ذمہ دار ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ وہ وقت ہے کہ جب ہمیں مسلمان سے مومن بننا ہے۔صنم چوہدری نے کہا کہ مسلمان اور مومن میں صرف ایک لفظ کا فرق ہے، مسلمان اللہ تعالی کو مانتا ہے جبکہ مومن اللہ تعالی کی مانتا ہے۔

متعلقہ عنوان :