علی انصاری ، نادیہ خان کی حمایت میں سامنے آ گئے

سوشل میڈیا پر کچھ حصہ شیئر کرکے اصل بات کو مختلف زاویے سے پیش کیا جاتا ہے ‘ اداکار

ہفتہ 22 اگست 2026 13:03

علی انصاری ، نادیہ خان کی حمایت میں سامنے آ گئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2026ء) اداکار علی انصاری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ویڈیوز کے مختصر حصے سیاق و سباق کے بغیر شیئر کرنے کے رجحان پر تنقید کرتے ہوئے نادیہ خان کا دفاع کیا ہے۔علی انصاری نادیہ خان کے پروگرام رائز اینڈ شائن میں شریک ہوئے جہاں ان سے نادیہ خان کی جانب سے ڈرامہ زنجیریں میں ان کی سالی سجل علی کی اداکاری پر کی جانے والی تنقید کے حوالے سے سوال کیا گیا۔

نادیہ خان کو اس وقت سجل علی کے مداحوں اور شوبز سے وابستہ بعض افراد کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا جب انہوں نے ڈرامے کے ایک منظر میں سجل علی کے مسلح حملہ آوروں سے بھاگتے ہوئے کوئی ہی پکارنے کے انداز کی نقل کی تھی۔علی انصاری نے کہا کہ انہوں نے خود یہ منظر نہیں دیکھا تھا اور نادیہ خان کی تنقید کے بارے میں اس وقت معلوم ہوا جب مختصر ویڈیو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر وائرل ہوئی۔

(جاری ہے)

سجل علی ان کے خاندان کا حصہ ہیں اور وہ نادیہ خان کو بھی اچھی طرح جانتے ہیں، اس لیے ان کے خیال میں نادیہ خان اپنے پروگرام کے دوران محض گفتگو کے بہا ئومیں بات کر رہی تھیں۔علی انصاری نے کہا کہ ان کے خیال میں نادیہ خان کی تکنیکی خامی کی نشاندہی کرنے والی پوری گفتگو 15 سے 20 سیکنڈ کی وائرل ہونے والی ویڈیو سے کہیں زیادہ طویل تھی۔انہوں نے کہا کہ یہی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کا مسئلہ ہے، جہاں لوگ چھوٹے چھوٹے حصے کاٹ کر شیئر کرتے ہیں اور اصل بات کو مختلف زاویے سے پیش کرکے معاملے کو بڑھا دیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :