جاپان ، راکٹ روڈ کمپنی نے روبوٹس کے لیے مختلف ملبوسات کی تیاری شروع کردی

جمعہ 15 اکتوبر 2021 12:50

جاپان ، راکٹ روڈ کمپنی نے روبوٹس کے لیے مختلف ملبوسات کی تیاری شروع ..
ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2021ء) جاپان کی راکٹ روڈ کمپنی نے روبوٹس کے لیے مختلف ملبوسات تیار کرنا شروع کردیئے ہیں۔ جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق اچھے اور مہنگے ملبوسات صرف انسان نہیں پہنیں گے بلکہ اس فہرست میں اب جاپان کے روبوٹس بھی شامل ہوگئے ہیں۔ جاپان جہاں انسانوں کی جگہ روبوٹس ہی کام کرتے نظر آتے ہیں اس لیے وہاں کے ایک منفرد برینڈ کمپنی راکٹ روڈ نے روبوٹس کا خیال رکھتے ہوئے ان کے لیے اچھے اور مختلف قسم کے ملبوسات تیار کرنا شروع کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

کمپنی کے مطابق یہ سپیشل ملبوسات روبوٹس کے لیے 40 مختلف رنگوں میں دستیاب ہیں جبکہ انھیں دھول سے بچنے، اینٹی بیکٹیریل ، پانی اورگرمی سے بچنے والے مواد کی مدد سے تیار کیا گیا ہے ۔ روبوٹس کے لیے ملبوسات بنانے کا مقصد روبوٹس کو تھوڑی شخصیت فراہم کرنا ہے۔کمپنی کے حکام نے کہا کہ یہ بہت اچھا ہوگا اگر ہم روبوٹس کو ملبوسات کے ذریعے لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لائیں اور بہت سے لوگ جن میں بچے ، عورتیں اور بوڑھے روبوٹس کے قریب ہوں گے اور ان کو اپنی سماجی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کریں گے۔

متعلقہ عنوان :