ایمنسٹی انٹرنیشنل کی بھارت میں سی جے پی کے احتجاج کے خلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال کی تصدیق
پیر 24 اگست 2026 14:48
(جاری ہے)
مظاہرے میں شامل ایک شخص کے جسم پر 25 سے 30 پیلٹ کے زخم تھے۔ انسانی حقوقِ کی تنظیم نے ایسی ویڈیو فوٹیج کی بھی تصدیق کی جس میں آنسو گیس کے گولے براہِ راست مظاہرین کی جانب فائر کیے جارہے ہیں، جبکہ پولیس اور ریپڈ ایکشن فورس کے اہلکار بظاہر پٴْرامن مظاہرین کو لاٹھیوں سے تشدد کا نشانہ بناتے نظر آئے جن میں ایک بچہ بھی شامل تھا، ۔
تنظیم نے مزید بتایا کہ ریپڈ ایکشن فورس کے ایک اہلکار نے مظاہرے میں شامل ایک شخص کے خلاف بجلی کا جھٹکا دینے والی لاٹھی استعمال کی، جبکہ سادہ لباس میں ملبوس افراد مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بناتے رہے اور وردی میں موجود اہلکاروں نے مداخلت نہیں کی۔بہار کے علاقے سیوان میں ایمنسٹی نے ایسی فوٹیج کی بھی تصدیق کی جس میں ریاستی پولیس کا ایک اہلکار مظاہرین پر اے کے طرز کی رائفل سے فائرنگ کرتے ہوئے دکھائی دیتا ہے۔ تنظیم نے کہا کہ ایسا آتشیں اسلحہ صرف زندگی کو لاحق فوری خطرے یا سنگین زخمی ہونے کے خطرے سے نمٹنے کے لئے انتہائی آخری اقدام کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے لیکن اس فوٹیج میں ایسے کسی خطرے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ایمنسٹی نے کہا کہ حکام نے مظاہروں کے اردگرد انٹرنیٹ کی بندش، رکاوٹیں، ٹرانسپورٹ پر پابندیاں اور امتناعی احکامات بھی نافذ کیے تھے۔ تنظیم کا کہناہے کہ پتھراؤ کے اکا دکا واقعات بڑے پیمانے پر طاقت کے استعمال کا جواز فراہم نہیں کرتے ۔دہلی پولیس نے غیر متناسب طاقت کے استعمال کی تردید کرتے ہوئے مظاہروں سے نمٹنے کے اپنے طریقہ کار کو پیشہ ورانہ قرار دیا، تاہم ایمنسٹی نے کہا کہ اس کے شواہد پولیس کے مؤقف سے متصادم ہیں۔ تنظیم نے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی اور ان واقعات کی غیر جانب دارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی بھارت میں سی جے پی کے احتجاج کے خلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال کی تصدیق
-
عمان میں 60 سال سے زائد عمر کے غیرملکی ملازمین کیلئے بری خبر
-
صدر ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کے بعد ایران کے زمینی علاقوں پر بھی کنٹرول کا دعویٰ کردیا
-
امداد میں کٹوتی صومالیہ میں بچوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہی،یونیسف
-
مکہ باہمی دفاعی معاہدے سے پاکستان کی علاقائی اہمیت میں اضافہ ہو، ایف پی آئی ایف
-
آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمد و رفت صرف 4 فیصد رہ گئی
-
نیٹو رکن ممالک کا آبنائے ہرمز میں آزادانہ آمدورفت کے تحفظ کے لیے تعاون پر غور
-
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
-
امریکی پابندیاں دنیا کو دوبارہ نوآبادیاتی دور میں دھکیل سکتی ہیں، اسماعیل بقائی
-
تمہاری امی خوش نہیں ہونگی، ٹرمپ کاریلی میں رکاوٹ ڈالنے والے شخص کو انتباہ
-
کینیڈین وزیر اعظم کا امریکا سے تجارتی مذاکرات معطل کرنے کا اعلان
-
بچوں کی رازداری، ٹک ٹاک امریکی محکمہ انصاف کو 40 کروڑ ڈالرز دے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.