مدارس اچھے اور باصلاحیت افراد پیدا کررہے ہیں‘ شاہد خان آفریدی

بہاولنگر کے لوگوں کی محبت کبھی نہیں بھول سکتا جس طرح مجھے انہوں نے سنا اور استقبال کیا وہ کبھی نہیں بھلا سکتا

جمعہ 15 اکتوبر 2021 13:07

مدارس اچھے اور باصلاحیت افراد پیدا کررہے ہیں‘ شاہد خان آفریدی
بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) مدارس اچھے اور باصلاحیت افراد پیدا کررہے ہیں ،صحت مند مسلمان قابل فخر ، نوجوان تعلیم کے ساتھ ساتھ مثبت سرگرمیوں کے فروغ میں بھی حصہ لیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ملک کے معروف سٹار شاہد خان آفریدی نے بہاولنگر کے معروف فٹبالر طلحہ نیاز بن جلیل احمد اخون سے خصوصی ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ نوجوان ملک کا مستقبل،اچھے کھلاڑی ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں نوجوان اور خصوصاً دینی تعلیم سے وابستہ افراد کسی سے کم نہیں شاہد خان آفریدی نے کہا کہ بہاولنگر کے لوگوں کی محبت کبھی نہیں بھول سکتا جس طرح مجھے انہوں نے سنا اور استقبال کیا وہ کبھی نہیں بھلا سکتا ، بہاولنگری وفد نے انہیں دینی سرگرمیوں اور کھیلوں بارے آگاہ کیااصلاحی کتب ، کلب کی شرٹ پیش کی آخر میں ملکی سالمیت،استحکام کے لئے دعا اور فنٹاسٹک فائیو فٹبال کلب عیدگاہ بہاولنگر کیلے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا طلحہ نیاز نے انہیں دورہ بہاولنگر کی بھی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی طلحہ نیاز کے ہمراہ محمد ابرار ، محمد طہ ودیگر بھی شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :