تعلیم زندگی میں کامیابی اور روشن مستقبل کیلئے انتہائی ضروری ہے، آئی جی اسلام آباد
نوجوان نسل کی کاوشیں قوم کی خوشحالی کو یقینی بناتی ہیں،آپ نے محنت اور لگن سے نمایاں پوزیشن حاصل کرکے اپنے والدین کا نام روشن کیا جو مبارکباد کے مستحق ہیں،اس میں اساتذہ کا بھی بڑا کلیدی کردار ہے،پولیس ملازمین کے بچوں کی حوصلہ افزائی کیلئے انعامات اور تعریفی اسناد کی تقسیم کی تقریب سے خطاب
ہفتہ 16 اکتوبر 2021 22:06
(جاری ہے)
تقریب کے مہمان خصوصی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے اسلام آباد پولیس ملازمین کے مختلف کلاسز میں نمایاں پوزیشنز اور نمبرز لینے والے 37 بچوں کوحوصلہ افزائی کرتے ہوئے تعریفی اسناد اور انعامات تقسیم کیے،اس موقع پر ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز کامران عادل، اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ نوید عاطف، اے آئی جی جنرل عرفان طارق،ایس پی ہیڈ کوارٹرز محمد عمر خان کے علاوہ بچوں اور ان کے والدین پولیس ملازمین بھی موجود تھے، آئی جی اسلام آباد نے تقریب سے سے خطاب کے دوران کہا کہ معیاری تعلیم حاصل کرنا ہر بندے کا بنیادی حق ہے محکمہ پولیس نے اپنے ملازمین کی ویلفئیر اور بچوں کو معیاری تعلیم کے حصول کے لئے مختلف نامور تعلیمی اداروں کے ساتھ معاہدے بھی کررکھے ہیں تاکہ پولیس ملازمین کے بچے سستی اور معیاری تعلیم حاصل کر سکیں یقین جانیں یہ سب دیکھ کر بہت خوشی ہوئی آج میں اپنی فورس کے ان ملازمین کے ہونہار بچوں سے ملاقات کررہا ہوں جنہوں نے مختلف کلاسز میں بہترین نمبرز اور نمایاں پوزیشنز حاصل کیں،انہوں نے بچوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ امتحانات میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے میں آپ کے ساتھ ساتھ آپ کے والدین اور اساتذہ کا کردار بھی نہایت اہم ہے، ان کے لئے اس سے بڑی اعزاز کی بات کوئی نہیں ہوسکتی آپ کے بچے زندگی کے ہر میدان میں کامیاب ہوں تو اور آپ کے لئے اس سے بڑی کامیابی اور کوئی نہیں ہوسکتی جس پر میں آپ سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،جس طرح اس کامیابی سے آپ کے والدین کا سر فخر سے بلند ہوا ہے اسی طرح محکمہ پولیس اپنے ان ملازمین پر بھی فخر ہے،انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ لمبی ڈیوٹیز کی وجہ سے آپ کے والد ین کو آپ کے لئے بہت کم وقت ملتا ہے اس کے باوجود اتنے بہترین نمبرز حاصل کرنا نہایت قابل تحسین ہے، جس کا کریڈٹ آپ کے والدین اور اساتذہ کو جاتا ہے جن کی محنت نے آپ کی کامیابی کو ممکن بنایا، انہوں نے مزید کہاکہ بہتر مستقبل کے لئے آپ کی سوچ بھی بڑی اور مثبت ہونی چاہئے تبھی آپ اپنی زندگی میں اعلیٰ مقام حاصل کر سکتے ہیں۔
اس ملاقات کا مقصد آپ کو یہ بتانا ہے کہ ہم سب ایک فیملی کی طرح ہیں،محکمہ پولیس آپ کی اس کامیابی پر آپ کی خوشیوں میں شریک ہے،آخر میں آئی جی اسلام آباد نے تمام بچوں کو تعریفی سرٹیفیکٹ اور انعامات دئیے اور ان پولیس افسروں و جوانوں کو مبارکباد پیش کی جن کے بچوں نے دن رات کی محنت کی بدولت اپنے والدین کا سر فخر سے بلند کیا ایسی تقریبات سے ناصرف پولیس ملازمین کے بچوں کی حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ پولیس ملازمین کا مورال بلند ہوگا ۔مزید قومی خبریں
-
جلد رجسٹریشن کرائیں،10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
-
وفاقی وزراء محسن نقوی اور خواجہ محمد آصف کا سیالکوٹ ائیر پورٹ کا دورہ ، بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لئے موجود سہولتوں پر عدم اطمینان کا اظہار ، فوری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت
-
وزیراعظم کے وژن کے مطابق نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ، رانا مشہود احمد خان
-
مشن اہلسنت کو ثبو تاژ کرنے کے لیے سازشیں کی جا رہی ہیں،ثروت اعجاز قادری
-
پنجاب میں غیر قانونی بلڈ بنکس کو بند کرنے کا فیصلہ
-
یو ایس ایڈ کا پاکستان کے دیہی علاقوں میں کلین انرجی کے منصوبے کا آغاز
-
قومی شاہراہ پرمسافر بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون سمیت دو افرادجاں بحق
-
سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست: سپریم کورٹ نے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کردیا
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.