شیفلیڈ شیلڈ، کوئنز لینڈ اور سائوتھ آسٹریلیا کا میچ ڈرا ہو گیا

پیر 18 اکتوبر 2021 13:58

ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2021ء) آسٹریلوی شیفلیڈ شیلڈ میں کوئنز لینڈ اور سائوتھ آسٹریلیا کے درمیان کھیلا گیا چار روزہ میچ ڈرا ہو گیا۔ ایڈیلیڈ اوول میں چوتھے اور آخری روز کوئنز لینڈ نے اپنی دوسری اننگز 451 رنز 7 کھلاڑی آئوٹ پر ڈیکلیئر کر دی۔ کپتان عثمان خواجہ نے 174 اور جمی پیریسن نے 132 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔

(جاری ہے)

مارک سٹیکٹی نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

پہلی اننگز میں 128 رنز کی سبقت کے باعث سائوتھ آسٹریلیا کو جیت کیلئے 324 رنز کا ہدف ملا جس کے تعاقب میں سائوتھ آسٹریلیا نے کھیل کے اختتام پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز بنائے۔ اس طرح یہ میچ ڈرا ہو گیا۔ جیک کارٹر اور ایلیکس کاری نے نصف سنچریاں بنائیں۔ مارک سٹیکٹی کو میچ میں 10 وکٹیں لینے پر مرد میدان قرار دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :