شیفیلڈ شیلڈ، تسمانیہ نے چار روزہ میچ میں ویسٹرن آسٹریلیا کو 3 وکٹوں سے ہرا دیا

بدھ 20 اکتوبر 2021 16:39

پرتھ۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2021ء) آسٹریلوی شیفیلڈ شیلڈ میں تسمانیہ نے چار روزہ میچ میں ویسٹرن آسٹریلیا کو 3 وکٹوں سے ہرا دیا۔ پرتھ میں کھیلے گئے میچ کے چوتھے اور آخری روز ویسٹرن آسٹریلیا کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 230 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔

(جاری ہے)

کپتان شان مارش اور جائے رچرڈسن نے نصف سنچریاں بنائیں۔ پیٹرسڈل نے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں تسمانیہ نے 217 رنز کا ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کیبل جیول نے 50 اور چارلی وکیم نے 50 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ لارنس نیل سمتھ کو پہلی اننگز میں 60 رنز اور 5 وکٹیں حاصل کرنے پر مرد میدان قرار دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :