صدر مملکت کی زیر صدارت غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی سے متعلق بریفنگ
یونیورسٹیوں کو انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اپنی کوششوں کو تیز کرنا چاہیے، صدر مملکت
بدھ 20 اکتوبر 2021 22:31
(جاری ہے)
صدر سوسائٹی فار پروموشن آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی فرید رحمن ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر شکیل درانی اور حکومت کے اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
ریکٹر غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ نے صدر مملکت کو انجینئرنگ سائنسز اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعلیم کی فراہمی میں انسٹی ٹیوٹ کے کردار اور کامیابیوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت 2366 طلباء مختلف ڈگری پروگراموں میں زیر تعلیم ہیں اور اب تک 6852 طلبائ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ انسٹی ٹیوٹ کی 75 فیصد فیکلٹی اعلی درجے کی قومی اور بین الاقوامی یونیورسٹیوں کے پی ایچ ڈی ڈگری ہولڈرز پر مشتمل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ نے 2021 میں 290 ملین روپے سے زائد رقم مختص کی تھی تاکہ مستحق طلباء کو وظائف اور مالی مدد فراہم کی جا سکے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے یونیورسٹی کی انتظامیہ سے کہا کہ صنعتی روابط اور بین الاقوامی یونیورسٹیوں کے ساتھ تعاون کو فروغ دیا جائے تاکہ ان کی مہارت سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کو اپنے بین الاقوامی مشاورتی بورڈ کو مضبوط بنانے کے علاوہ آن لائن تعلیمی جزو کے حجم کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ صدر نے یونیورسٹی سے کہا کہ وہ خصوصی طلبہ کے بارے میں ایچ ای سی کی پالیسی پر عمل درآمد یقینی بنائے جو کہ انہیں ٹیوشن فیس ، ہاسٹل فیس اور یوٹیلیٹی فیس میں مکمل چھوٹ کے علاوہ یونیورسٹی میں خصوصی افراد اور خواتین کو ملازمت دینے کے مواقع فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے یونیورسٹی پر زور دیا کہ وہ اپنے وڑن کو اپ ڈیٹ کرے اور اپنے اہداف کے حصول کے لیے ٹائم لائنز طے کرے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں کو مصنوعی ذہانت پر توجہ مرکوز کرنے اور سائبر سیکیورٹی کے شعبے میں مہارت کے فروغ کے ذریعے ملک کی ضروریات کو ترجیح دینے کی ضرورت ہے۔مزید اہم خبریں
-
بھارتی انتخابات تیسرے مرحلے میں داخل:بی جے پی کا گڑھ سمجھے جانے 93 حلقوں میں پولنگ جاری ہے
-
جسٹس محسن اختر کیانی کا سوشل میڈیا مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کیلئے خط
-
نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی، فریقین کو نوٹسز جاری
-
برطانیہ میں شہزاد اکبر پر تیزاب حملے کی تحقیقات بند
-
چیف جسٹس کی مدت طے کرنے کا مطالبہ بارز کی طرف سے آیاہے،رانا ثناءاللہ
-
اقوام متحدہ‘امریکا سمیت عالمی برادری کے انتباہ کے باوجود اسرائیل کا رفح پر ایک اور حملہ‘11فلسطینی شہید
-
بیرونی خلا میں ہتھیارو ں کی تنصیب روکنے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا جنرل اسمبلی میں مباحثے کےد وران اظہار خیال
-
علی امین گنڈاپور نے عمران خان سے غداری کرکے یہ سیٹ لی، گورنر خیبر پختونخوا
-
وفاقی تعلیمی اداروں کی طالبات اورخواتین اساتذہ کیلئے مفت سفری سہولت فراہم کرنے کااعلان
-
احتساب عدالت کی جانب سے بیانات پر پابندی کے خلاف عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائرکردی
-
پاور ڈویژن نے کے الیکٹرک اور آزاد جموں و کشمیر کو سبسڈی کی ادائیگیوں کی مد میں 130 ارب روپے کا مطالبہ کردیا
-
حکومت گندم سکینڈل کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ جلد پبلک کریگی،بلال یاسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.