رحمن ملک کی ہنگو میں سیکورٹی فورسز چیک پوسٹ پر حملے کی شدید مذمت

مادر وطن کے دفاع کے لیے شہدا کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، سابق وزیر داخلہ

بدھ 20 اکتوبر 2021 23:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) سابق وزیرِداخلہ سینیٹر رحمان ملک نے ہنگو کے علاقہ ٹل میں سیکورٹی فورسز چیک پوسٹ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مادر وطن کے دفاع کے لیے شہدا کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں رحمن ملک نے کہاکہ سپاہی وقاص کی شہادت پر دکھ و افسوس ہوا ہے، اللہ تعالٰی شہید سپاہی وقاص کی درجات بلند اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے۔ انہوںنے کہاکہ مادر وطن کے دفاع کے لیے شہدا کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ملک دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے

متعلقہ عنوان :