لاہور: ماہ اکتوبر میں طیاروں سے پرندوں کے ٹکرانے کے 60 واقعات رونما ہوئے

پیر 25 اکتوبر 2021 20:02

لاہور: ماہ اکتوبر میں طیاروں سے پرندوں کے ٹکرانے کے 60 واقعات رونما ہوئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2021ء) رواں ماہ اکتوبر میں ملک بھر کے مختلف ہوائی اڈوں پر طیاروں سے پرندوں کے ٹکرانے کے 60 واقعات رونما ہوئے جس سے مختلف فضائی کمپنیوں کے طیاروں کو شدید نقصان پہنچا اور کمپنیوں کو طیاروں کی بحالی کی مد میں کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ میں ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر رونما ہونے والے اس قسم کے واقعات میں سے 21 واقعات کا تعلق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ہوائی اڈوں سے پرندوں کو ختم کرنے کی ذمہ داری سول ایوی ایشن کی ہے اور سول ایوی ایشن نے اس مقصد کے لئے ماہر شوٹرز بھرتی کر رکھے ہیں۔

(جاری ہے)

مگر شوٹرز کی تعداد میں کمی کے باعث پرنوں کاطیاروں سے ٹکرانے کے واقعات معمول بن چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :