لالیگا میں مایوس کن پرفارمنس کے بعد بارسلونا نے ہیڈ کوچ رونالڈ کوئمن کو برطرف کردیا

بارسلونا کو ایک صفر سے شکست دی تھی، مسلسل خراب پرفارمنس کی وجہ سے بارسلونا کی ٹیم لیگ پر نویں پوزیشن پر آگئی

جمعرات 28 اکتوبر 2021 12:34

لالیگا میں مایوس کن پرفارمنس کے بعد بارسلونا نے ہیڈ کوچ رونالڈ کوئمن ..
بارسلونا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2021ء) لالیگا میں مایوس کن پرفارمنس کے بعد بارسلونا نے ہیڈ کوچ رونالڈ کوئمن کو برطرف کردیا۔رائیو ویلکانو نے کھیلے گئے میچ میں بارسلونا کو ایک صفر سے شکست دی تھی، مسلسل خراب پرفارمنس کی وجہ سے بارسلونا کی ٹیم لیگ پر نویں پوزیشن پر آگئی ہے۔میسی کا سابق کلب 10 میں سے صرف 4 میچز جیت سکا ہے۔

(جاری ہے)

بارسلونا کے صدر نے شکست کے بعد رونالڈ کوئمن کو فارغ کردیا، رونلڈ کوئمن کا شمار بارسلونا کے لیجنڈز میں ہوتا ہے۔واضح رہے کہ بارسلونا اور رائیو ویلکانو کے درمیان میچ میں تمام وقت بارسلونا کا پلہ بھاری رہا جس کے کھلاڑیوں نے زیادہ تر وقت گیند اپنے پاس رکھی مگر وہ حریف ٹیم کے گول کیپر کو چکمہ نہ دے سکے۔رائیو ویلکانو کے جو فلکائو نے فیصلہ کن گول کھیل کے پہلے ہاف کے 30ویں منٹ میں اسکور کیا، میچ کے بقیہ وقت میں بارسلونا کی ٹیم خسارہ پورا کرنے میں ناکام رہی۔

متعلقہ عنوان :