ازبک سفیر کی معید یوسف سے ملاقات ،ازبک قومی سلامتی کے مشیر کے دورہ پاکستان کے حوالے سے گفتگو

جمعرات 28 اکتوبر 2021 13:53

ازبک سفیر کی معید یوسف سے ملاقات ،ازبک قومی سلامتی کے مشیر کے دورہ پاکستان ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2021ء) ازبکستان کے سفیر اویبک عثمانوف نے قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف سے ملاقات کی جس میں ازبک قومی سلامتی کے مشیر کے دورہ پاکستان کے حوالے سے گفتگو کی گئی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ہونے والی ملاات میں معید یوسف اور اویبک عثمانوف کا جمہوریہ ازبکستان کے قومی سلامتی کے مشیر وکٹر مخمودوف کے آئندہ دورہ پاکستان کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا ،یہ دورہ دونوں ممالک کے لیے تاریخی اہمیت کا حامل ہوگا،یہ دورہ دونوں ممالک کے علاقائی روابط کی راہ ہموار کرنے میں اہم کردار اداکرے گا۔

متعلقہ عنوان :