شاہ محمود قریشی کو پاکستان ایمبیسی سکول کے تاریخی پس منظر، انتظام و انصرام اور تعلیمی معیار کے حوالے سے مفصل بریفنگ دی گئی

جمعرات 28 اکتوبر 2021 22:38

شاہ محمود قریشی کو پاکستان ایمبیسی سکول کے تاریخی پس منظر، انتظام و ..
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2021ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو تہران میں پاکستان ایمبیسی سکول کے تاریخی پس منظر، انتظام و انصرام اور تعلیمی معیار کے حوالے سے مفصل بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

ایمبیسی سکول پہنچنے پر ایران میں تعینات پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی اور سکول کے بورڈ آف گورنرز نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا ،سکول کے بچوں نے وزیر خارجہ کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور خوش آمدید کہا ،ایمبیسڈر رحیم حیات قریشی نے وزیر خارجہ کو سکول کے تاریخی پس منظر، انتظام و انصرام اور تعلیمی معیار کے حوالے سے مفصل بریفنگ دی ،وزیر خارجہ نے سکول کے مختلف سیکشنز میں جا کر زیر تعلیم بچوں سے گفتگو کی ،وزیر خارجہ نے سکول کے معیار تعلیم کو سراہتے ہوئے اسے مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا ،وزیر خارجہ نے ایمبیسی سکول میں موجود "وزٹرز بک" میں اپنے تاثرات قلمبند کئے ،واضح رہے کہ پاکستان ایمبیسی سکول اپنے اعلیٰ تعلیمی معیار کی وجہ سے تہران کی ڈپلومیٹک کمیونٹی میں بہت معروف ہے۔