ترک صدر اردوان کی صحت سے متعلق افواہوں کے ٹوئٹ، تحقیقات کا آغاز

بدھ 3 نومبر 2021 23:58

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 نومبر2021ء) ترک صدر رجب طیب اردوان کی صحت سے متعلق افواہوں کے ٹوئٹ کرنے والوں کیخلاف تحقیقات کا ا?غاز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ترک پولیس کے مطابق سائبر فورس ٹوئٹ کرنے والے 30 افراد کے خلاف تحقیقات کر رہی ہے۔گلاسگو موسمیاتی کانفرنس میں شرکت کیے بغیر ترکی واپس ا?نے کے بعد صدر اردوان کی صحت سے متعلق ٹوئٹس ترکی میں ٹاپ ٹرینڈ بن گئے تھے۔ٹوئٹر ٹرینڈ کے بعد ترک صدر کے کمیونیکیشن ڈائریکٹر نے صدر اردوان کی بدھ کو ا?فس ا?نے کی وڈیو بھی شیئر کی۔