سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ 29 نومبر سے شروع ہو گا

ہفتہ 27 نومبر 2021 13:16

سری لنکا  اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا اور آخری  ٹیسٹ  29  نومبر سے  ..
گال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2021ء) :سری لنکا  اور ویسٹ  انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان  سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 29  نومبر سے  گال میں شروع ہو گا۔ سری لنکا کو سیریز میں 0-1  کی برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

سری لنکن ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈین ٹیم کو 187 رنز سے شکست دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 29  نومبر سے 3 دسمبر تک گال میں کھیلا جائے گا۔ سری لنکا کو دیموتھ کرونارتنے  لیڈ کریں گے جبکہ ویسٹ انڈین ٹیم کریگ براتھویٹ کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔

متعلقہ عنوان :