وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کاسینئر صحافی محمدضیا الدین کے انتقال پر افسوس کا اظہار

پیر 29 نومبر 2021 13:09

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کاسینئر صحافی محمدضیا الدین کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء)وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نیسینئر صحافی محمدضیا الدین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے تعزیتی بیان میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ محمد ضیا الدین کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہوسکتا،ان کے انتقال سے صحافتی برادری ایک منجھے ہوئے ایک بڑے نام سے محروم ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی محمدضیا الدین کو جنت میں اعلی مقام نصیب اور اہلخانہ کو صبرجمیل عطا کرے۔