انگلش چینل میں ڈوبنے والی کرد خاتون کے والد کا احتجاج

یہ آفت نہ صرف میرے لیے بلکہ پورے کردستان اور دنیا کے لیے ایک المیہ ہے‘نوری امین

پیر 29 نومبر 2021 20:17

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2021ء) برطانیہ اور فرانس کے مابین انگلش چینل کو عبور کرنے کی کوشش میں ڈوب کر ہلاک ہونے والی عراقی کرد خاتون کے والد نوری امین نے انسانی سمگلر کومافیا کہتے ہوئے اس عمل کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق کرد خاتون مریم کے انگلش چینل میں ڈوبنے کے بعد لندن میں احتجاج کے دوران برطانیہ پہنچنے کی کوشش کرنے والے تارکین کے لیے محفوظ راستہ کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ 24 سالہ کرد مریم نوری محمد امین ان 27 افراد میں شامل تھیں جو انگلش چینل میں کشتی حادثہ کے باعث ہلاک ہو گئے تھے۔ مریم اپنے منگیتر تک پہنچنے کی کوشش کر رہی تھی جو پہلے سے ہی برطانیہ میں موجود تھے۔مریم کے والد نوری محمد امین نے عراقی کردستان کے علاقے صوران سے بات کرتے ہوئے انسانی سمگلرز کو قصائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ا?فت نہ صرف میرے لیے بلکہ پورے کردستان اور دنیا کے لیے ایک المیہ ہی