عمان ؛ کورونا کی نئی خطرناک قسم کے پیش نظر غیرملکیوں کو ویکسین لگانے کا عمل شروع

یکم دسمبر 2021 سے رستاق کی ولایت میں عالمی وباء کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے AstraZeneca ویکسین لگائی جائے گی

Sajid Ali ساجد علی بدھ 1 دسمبر 2021 14:02

عمان ؛ کورونا کی نئی خطرناک قسم کے پیش نظر غیرملکیوں کو ویکسین لگانے ..
مسقط ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ یکم دسمبر 2021ء ) دنیا میں کورونا کی نئی خطرناک قسم سامنے آنے کے بعد خلیجی سلطنت عمان نے غیرملکیوں کو آسٹرا زینیکا ویکسین لگانے کا عمل شروع کردیا۔ ٹائمز آف عمان کے مطابق جنوبی البطینہ گورنری کے ولایت رستاق میں کورونا ویکسی نیشن مہم کا اہتمام کیا گیا ہے جس کے دوران عمان میں مقیم غیر ملکیوں کو آسٹرا زینیکا ویکسین لگائی جائے گی ، اس حوالے سے جنوبی البطینہ گورنریٹ میں صحت کی خدمات کے ڈائریکٹوریٹ جنرل نے ایک بیان میں کہا کہ یکم دسمبر 2021 کو دوپہر 3 بجے سے رستاق کی ولایت میں عالمی وباء کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے AstraZeneca ویکسین لگائی جائے گی ، اس مقصد کے لیے ایک فیلڈ مہم کا اعلان کیا گیا ہے ، جو کہ درج ذیل مقامات پر شروع کی جائے گی : 
1- صنعتی زون۔

(جاری ہے)

2- لولو ہائپر مارکیٹ کے قریب۔ 
3- الرمانیہ علاقہ۔ 
 خیال رہے کہ عمان نے پہلے بھی غیرملکیوں کے لیے مفت ویکسی نیشن کا اعلان کیا تھا ، جس کے تحت شمالی الشرقیہ گورنری میں غیر ملکیوں کے لیے مفت کورونا ویکسی نیشن مہم جمعہ 26 نومبر 2021 کو شروع کی گئی اور ہفتہ 27 نومبر 2021 کو ختم ہوئی ، شمالی الشرقیہ گورنریٹ میں ہیلتھ سروسز کے ڈائریکٹر جنرل کے دفتر نے جمعہ اور ہفتہ (26 اور 27 نومبر 2021) کو غیر ملکیوں کے لیے مفت COVID-19 ویکسی نیشن مہم کا اعلان کیا ، اس مہم کے دوران سی ڈی سی ابرا اور گورنریٹ کے تمام ہسپتالوں اور صحت کے مراکز میں صبح 8 بجے سے رات 9 بجے تک مفت ویکسی نیشن کی گئی ، اس دوران تمام غیر ملکیوں کو COVID-19 ویکسین کی پہلی یا دوسری خوراک مفت لگائی گئی۔

متعلقہ عنوان :