جونیئر ہاکی ورلڈکپ کے سیمی فائنلز جمعہ کو کھیلے جائیں گے

جمعرات 2 دسمبر 2021 12:29

جونیئر ہاکی ورلڈکپ کے سیمی  فائنلز  جمعہ کو  کھیلے جائیں گے
بھوبنیشور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2021ء) جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے سیمی  فائنلز پرسوں جمعہ کو کھیلے جائیں گے۔ ایف آئی ایچ کے زیر اہتمام میگا ایونٹ کے دلچسپ مقابلے بھارت کے شہر بھوبنیشور میں جاری ہیں۔جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

فرانس ،ارجنٹائن ،میزبان اور دفاعی چیمپئن بھارت اور جرمنی کی ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر چکی ہیں۔   دونوں سیمی فائنلز کل جمعہ کو کھیلے جائیں گے۔ پہلے سیمی فائنل میچ میں فرانس کا مقابلہ ارجنٹائن سے ہوگا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میں دفاعی چیمپئن بھارت اور جرمنی کی ٹیمیں نبرد آزما ہوں گی۔  واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کی دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان  فیصلہ کن معرکہ5  دسمبر کو ہو گا۔

متعلقہ عنوان :