زمین پر قبضہ کیس ،ہائی کورٹ کا لینڈ ایکوزیشن کا معاملہ سی ڈی اے بورڈ کے آئندہ اجلاس میں زیرغور لانے کا حکم
سی ڈی اے بورڈ قانون کے مطابق فیصلہ کرنے اور آئندہ سماعت تک رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت
جمعرات 2 دسمبر 2021 12:57
(جاری ہے)
عدالت نے کہا کہ سی ڈی اے کے علاوہ صرف فیڈرل گورنمنٹ ہاؤسنگ اتھارٹی کے پاس زمین ایکوائر کرنے کا اختیار ہے۔
چیف جسٹس نے کہاکہ لینڈ کلکٹر کبھی ڈی ایچ اے اور کبھی آئی بی کے سکول کیلئے لینڈ ایکوائر کر رہا ہے۔ وکیل سی ڈی اے نے کہاکہ سی ڈی اے نے لینڈ ایکوزیشن کی کوئی اجازت نہیں دی۔ چیف جسٹس نے کہاکہ آپ ریگولیٹر ہیں اور آپکو لینڈ ایکوزیشن سے متعلق معلوم ہی نہیں، اگر سی ڈی اے نے اجازت نہیں دی تو لینڈ کلکٹر کیسے نوٹس جاری کر رہا ہے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ کل کو ہر سوسائٹی لینڈ ایکوزیشن کلکٹر کو لینڈ ایکوائر کرنے کیلئے کہے گی، آپ کہہ رہے ہیں آپ نے اجازت نہیں دی، یہ بیان دے کر کیوں خود کو شرمندہ کر رہے ہیں۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ یہاں پر ایک قانون نافذ ہے، سی ڈی اے اسلام آباد کی ریگولیٹر ہے، سی ڈی اے سکیم بناتا ہے اور اسکے تحت لینڈ ایکوائر کی جا سکتی ہے۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہاکہ فیڈرل گورنمنٹ ہاؤسنگ اتھارٹی بھی ماسٹر پلان سے باہر نہیں جا سکتی، یا تو عدالت کو بتائیں کہ ماسٹر پلان ختم ہو گیا، پھر سی ڈی اے بھی ختم ہو جاتا ہے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ یہ معاملہ سی ڈی اے بورڈ کے سامنے رکھیں اور قانون کے مطابق فیصلہ کریں، ایک بات ذہن نشین کر لیں، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں۔ چیف جسٹس نے کہاکہ قانون سپریم ہے اور اس پر عملدرآمد ہونا ہے۔عدالت نے کیس کی سماعت 11 جنوری تک ملتوی کر دی۔مزید اہم خبریں
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.