افضل ماہی اور سونا مہر کا نیا گانا’’تیرے نال لائیاں‘‘ ریلیز کردیاگیا

گانے کی شاعری نامور شاعر اسحاق ڈار آف دوبئی کی لکھی ہوئی ہے،میوزک کاشی خان ، جبکہ اس کی ویڈیو ڈائریکشن نویدچوہدری نے دی ہے

جمعرات 2 دسمبر 2021 13:11

افضل ماہی اور سونا مہر کا نیا گانا’’تیرے نال لائیاں‘‘ ریلیز کردیاگیا
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) معروف فوک گلوکار افضل ماہی اور گلوکارہ سونامہرکا نیا گانا ’’تیرے نال لائیاں ‘‘ ریلیز کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق ان کے اس نئے ویڈیو سونگ کو افضل ماہی کے آفیشل یوٹیوب چینل و دیگر سوشل سائیٹس پر ریلیز کیاگیاہے۔اس گانے کی شاعر نامور شاعر اسحاق ڈار آف دوبئی کی لکھی ہوئی ہے اس کامیوزک کاشی خان نے ترتیب دیاہے جبکہ اس کی ویڈیو ڈائریکشن نویدچوہدری نے دی ہے۔

(جاری ہے)

زوم میڈیا کے پلیٹ فارم سے بننے والے اس گانے کے ڈی اوپی موسیٰ اور ایڈیٹر عمران مانی ہیں۔ایک ملاقات کے دوران افضل ماہی نے بتایاکہ ’’تیرے نال لائیاں‘‘ خوبصورت بولیوں پر مشتمل ڈیوٹ سونگ ہے جسے ان کے ساتھ گلوکارہ سونا مہر نے بڑی عمدگی کے ساتھ گایاہے اس سے قبل بھی وہ سونا مہرکے ساتھ کافی گانے ریکارڈ کرواچکے ہیں جو بے حد پسندکیئے جارہے ہیں۔افضل ماہی نے مذید کہاکہ انشاء اللہ سابقہ گیتوں کی طرح ان کا یہ گانا بھی ذبان ذدعام ہوگا۔

متعلقہ عنوان :