میشیا شفیع کیخلاف ہتک عزت دعوی کیس کی سماعت ایک دن کیلئے ملتوی

جمعہ 3 دسمبر 2021 21:00

میشیا شفیع کیخلاف ہتک عزت دعوی کیس کی سماعت ایک دن کیلئے ملتوی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2021ء) ایڈیشنل سیشن جج کی مقامی عدالت نے پاکستان کی معروف گلوکارہ اور اداکارہ میشا شفیع کے خلاف دائر ہتک عزت کے دعویٰ پر سماعت کرتے ہوئے آئندہ سماعت آج بروز ہفتہ تک کے لئے ملتوی کر دی، عدالت نے گلوکارہ میشا شفیع کی والدہ صبا حمید کو گزشتہ روز طلب عدالت میں طلب کر رکھا تھا لیکن وہ عدالت میں پیش نہ ہوئیں جس پر عدالت نے میشا شفیع کے والدہ صبا حمید کو آج بروز ہفتہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گلوکار علی ظفر میشا شفیع کے خلاف سیشن کورٹ میں ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :