پی ٹی آئی حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، غلام محی الدین دیوان

جمعہ 3 دسمبر 2021 23:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2021ء) تحریک انصاف شمالی لاہور کے صدر غلام محی الدین دیوان نے این اے 124 دل محمد روڈ پر نئی سیوریج پائپ لائن کا افتتاح کیا ، افتتاحی تقریب میں وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز، ملک وقار ، احمد علی بٹ، قدیر ریاض ، طاہر صادق، عادل بٹ، حسن بٹ، محمد فاروق، وقاص بٹ، میاں تنویر، خالدعلی ، محمد ندیم ، رانا ندیم ،ندیم بٹ، وسیم اصغر ، کامران خان، رانا فرمان ، چاندشاہ، حماد بٹ، شیخ اسلم ، حارث بٹ، رانا سہیل سمیت بڑی تعداد میں پارٹی کارکنان اور اہل علاقہ نے شرکت کی ، پی ٹی آئی کی قیادت کا اہل علاقہ نے دیرینہ مسئلہ حل ہونے پر ان کا شکریہ ادا کیا ،افتتاحی تقریب سے غلام محی الدین دیوان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، ماضی کی کرپٹ حکومتوں نے صرف عوام کے وسائل کو بے دردی سے لوٹنے کے سوا کچھ نہیں کیا، لاہور کو پیرس بنانے کے دعویداروں نے لاہور کو مسائلستان بنا دیا ۔