اپنے سرحدی معاملات خود دیکھ سکتے ہیں، نیٹو مداخلت نہ کرے، ناروے

ہفتہ 4 دسمبر 2021 14:54

اپنے سرحدی معاملات خود دیکھ سکتے ہیں، نیٹو مداخلت نہ کرے، ناروے
اوسلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2021ء) ناروے کے وزیر خارجہ اینیکن ہیٹ فیلڈ نے کہا ہے یہ ناروے کے بہترین مفاد میں ہے کہ وہ اپنی مسلح افواج کا استعمال کرتے ہوئے اپنے شمالی علاقوں کی دیکھ بھال خود کرے ، چاہتے ہیں اتحادی ممالک کے طیارے اور جہاز روس کے قریب سرحدی علاقوں سے کچھ فاصلہ رکھیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناروے کے وزیر خارجہ نے ایک سوال کہ کیا حکومت امریکہ اور برطانیہ کے بحری جہازوں اور ہوائی جہازوں کو بھی روس سے دور رکھنا چاہتی ہے تو انہوں نے کہا کہ وہ ناروے کے مفادات کے تحفظ کے لیے اس بارے میں دونوں ممالک کے ساتھ بات چیت کی خواہاں ہیں۔ یہ ناروے کے مفاد میں ہے کہ وہ اپنے دفاع کیلئے خود ان علاقوں کی دیکھ بھال کرے۔

متعلقہ عنوان :