فیس بک اور انسٹا گرام سروسز میں مرتبہ پھر تعطلی

کئی ممالک کے کروڑوں صارفین کو فیس بک سروس تک رسائی میں شدید مشکلات کا سامنا

Kamran Haider Ashar کامران حیدر اشعر ہفتہ 4 دسمبر 2021 21:30

فیس بک اور انسٹا گرام سروسز میں مرتبہ پھر تعطلی
نیو یارک (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 دسمبر2021ء) فیس بک اور انسٹا گرام سروسز میں مرتبہ پھر تعطلی، کئی ممالک کے کروڑوں صارفین کو فیس بک سروس تک رسائی میں شدید مشکلات کا سامنا۔ تفصیلات کے مطابق فیس بک اور انسٹا گرام کی سروسز ایک مرتبہ پھر سے متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فیس بک اور انسٹا کے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا بھر سے متعدد صارفین فیس بک اور انسٹا گرام کی سروسز متاثر ہونے کی شکایت کر رہے ہیں۔ 2 ماہ قبل بھی ایک بڑے آؤٹ بریک میں فیس بک اور انسٹا کی سروسز متاثر ہوئی تھیں، یہ فیس بک کی تاریخ کا سب سے بڑا آؤٹ بریک تھا جس کے بعد دنیا بھر کے صارفین کو خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فیس بک کی سروسز ڈاؤن ہونے کی اب تک سینکڑوں شکایات موصول ہوچکیں، انسٹاگرام کی سروسز متاثر ہونے کے حوالے سے بھی سینکڑوں شکایت موصول ہوئی ہیں۔ اس حوالے سے فیس بک حکام کی جانب سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :