سردی کی پہلی لہر کے ساتھ ہی گرم کپڑوں کی طلب میں اضافے کے باعث دوکانداروں نےقیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کردیا

منگل 7 دسمبر 2021 18:09

ٹنڈومحمدخان۔7دسمبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 07 دسمبر2021ء) :سردی کی پہلی لہر کے ساتھ ہی گرم کپڑوں کی طلب میں اضافے کے باعث دوکانداروں نے گرم کپڑوں کی قیمت میں بے تحاشہ اضافہ کردیا ،جبکہ دوکاندار کا کہنا ہے کہ  سامان مہنگے داموں مل رہا ہے ہم اپنا جائز منافع رکھ کر کاروبار کر رہے ہیں۔شہریوں قربان ،حاجن ،اقبال سمیت دیگر نے اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔

(جاری ہے)

07 دسمبر2021ء کو بتایا کہ سردی کی پہلی لہر کے ساتھ ہی گرم کپڑوں کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے،نئے کپڑے تو غریب عوام کی پہنچ سے باہر ہیں جبکہ پرانے گرم کپڑوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔گزشتہ سال 500روپے میں ملنے والی چیز رواں سال 1200تک جا پہنچی ہے ،مارکیٹ کمیٹی سمیت تاجر برادری تک ایکشن لینے کو تیار نہیں ہے ۔انہوں نے مارکیٹ کمیٹی سمیت ضلعی حکومت سے اپیل کہ حد درجہ منافع رکھنے والے تاجروں کے خلاف ایکشن لیا جائے۔

متعلقہ عنوان :